الپوری ،کم عمر لڑکی سے بداخلاقی کے مرتکب ملزم کو قید وجرمانہ
الپوری(ڈسڑکٹ رپورٹر) ماڈل کریمینل ٹرائیل کورٹ کے جج حیات گل مہمند کے عدالت نے کم عمر لڑکی بداخلاقی مقدمہ میں ملزم کو پانچ سال قید بامشقت و دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ تفصیلات کے مطابق 2017کے رمضان المبارک کے بیسویں دن ملزم صمد خان ولدرحمت خان سکنہ کانٹری چکیسر نے ایک نوعمر لڑکی رخسانہ بی بی کو ذیا دتی کا نشانہ بنایا جس پر مقامی پولیس نے زیر دفعات 376/506ت پ تھانہ چکیسر میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ مقدمہ کے ادخال پر گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے اور یوں استغاثہ اپنا موقف ثابت کرنے کامیاب ہوئے اور آج اکیسویں رمضان المبارک کے دن ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا اور عدالت نے ملزم کو پانچ سال قید بامشقت اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم چھ ماہ مزیدقید گزارے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وقوعہ بیسویں رمضان المبارک کو پیش آیا جبکہ ملزم کو سز ا آج اکیسویں رمضان المبارک کو سنائی گئی ۔ ۔