تھانہ تاتارا پولیس نے تین رکنی موٹر سائیکل لفٹر گروہ کو گرفتار کر لیا

تھانہ تاتارا پولیس نے تین رکنی موٹر سائیکل لفٹر گروہ کو گرفتار کر لیا

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ تاتارا کی حدود میں کارروائی کے دوران تین رکنی موٹر سائیکل لفٹرگروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران تھانہ فقیر آباد کی حدود میں موٹر سائیکل لفٹنگ سمیت دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مسرقہ شدہ موٹر سائیکل بر آمدکر لیا گیا،ملزمان سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز اور اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطا بق پچھلے ہفتے مدعی غلام علی ولد رضا خان سکنہ زریاب کالونی نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ اس کے رہائشی فلیٹ واقع مغل بلڈنگ زریاب کالونی کے سامنے سے کسی نامعلوم ملزم نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تھی گزشتہ روز اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین کو خفیہ زرائع سے اطلا ع ملی کہ موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گروہ تھانہ تاتارا کی حدود میں موجود ہے، اطلاع کو مصدقہ جان کر اے ایس پی نجم الحسنین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا شاہ جہان آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان رحمان ولد فیض محمد ،عمر ولد میر محمد ساکنان فقیر آباد اور ذیشان ولد سفارش سکنہ شنواری ٹاﺅن کو گرفتار کر لیا، گرفتارتینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران تھانہ فقیر آبادمیں موٹر سائیکل چوری کرنے سمیت متعدددیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف کیا جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے فقیر آباد سے سرقہ شدہ ایک عددموٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جہا ں ان سے تفتیش کے دوران مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -