پیپلز پارٹی دعوے نہیں عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مرتضیٰ وہاب 

پیپلز پارٹی دعوے نہیں عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مرتضیٰ وہاب 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت قا نو ن اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دعوں کی نہیں عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاست عوامی مفاد اور انتخابی منشور کے مطابق کی ہے۔صو با ئی مشیر نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی عوامی قانون سازی کی مثال پاکستان میں نہیں ملتی موجودہ مالی سال کے بجٹ میں عوامی مفاد کے تین مزید قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ نئی قانون سازی میں خواتین کو خاص اہمیت دی جارہی ہے زراعت سے وابستہ خواتین کی مالی مدد کے لئے شہید بےنظیر کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے خواتین کی صحت کے لئے ری پوروڈیکٹیو ہیلتھ پرواگرام شروع کیا جارہا ہے صوبہ سندھ کی عام عوام کے لئے فورڈ سیکیورٹی بل منظور کروایا جائے گا۔

مزید :

صفحہ اول -