ایڈز کی تشخیص کے لئے بین الاقوامی ٹیم کراچی پہنچ گئی

ایڈز کی تشخیص کے لئے بین الاقوامی ٹیم کراچی پہنچ گئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کی وبا کی تحقیقات کیلئے 12رکنی بین الاقوامی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے، بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرڈاکٹر اولیور مورگن کررہے ہیں،ضلع شکارپور میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کا پھیلاﺅ تشویش ناک رخ اختیار کرگیا۔۔تفصیلات کے مطابق ٹیم میں عالمی ادارہ صحت، یونیسف، یو این ایڈز،سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول امریکا کے ماہرین شامل ہیں،اس کے علاوہ ٹیم میں امریکی، برطانوی، جرمن، سوئس،اطالوی، کینیڈین، تھائی، لبنانی، ایتھوپین،پاکستانی ماہرین بھی شامل ہیں۔بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم صوبائی محکمہ صحت کے افسران سے معلومات حاصل کرے گی اور لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو کا بھی دورہ کرکے متاثرہ مریضوں اور اہل خانہ کے انٹرویوز کرے گی،بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرڈاکٹر اولیور مورگن کررہے ہیں۔دوسری جانب ضلع شکارپور میں بھی ایچ آئی وی ایڈز کا پھیلاﺅ تشویش ناک رخ اختیار کرتا جا رہا ہے، ضلع لاڑکانہ کے تعلقے رتوڈیرو کے بعد شکارپور بھی ایچ آئی وی ایڈز کی زد پر ہے، چار نئے کیسز سامنے آنے کے بعد شکارپور میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔ذرایع نے بتایا کہ انسداد ایڈز پروگرام کی جانب سے شکارپور کے گاﺅں ڈکھن میں منعقدہ اسکریننگ کیمپ میں 356 افراد کی اسکرینگ کی گئی، اسکریننگ ٹیسٹ میں 4 افراد میں ایچ آئی وی ایڈز کی تصدیق ہوئی۔

مزید :

صفحہ اول -