آصف زرداری کانیب راولپنڈی سے رابطہ،آج پیشی سے معذرت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے نیب راولپنڈی سے رابطہ کیا ہے اور آج پیش ہونے سے معذرت کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کوسولرپروجیکٹ غیرقانونی ٹھیکہ کیس میں آج طلب کر رکھا ہے ،نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ غیرقانونی ٹھیکے سے خزانے کو 10 ارب کانقصان ہوا،سابق صدر نے آج نیب راولپنڈی میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ،آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے نیب راولپنڈی آفس میں درخواست دیدی گئی جس میں آصف زرداری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آج ہائیکورٹ میں کیس کے باعث پیش نہیں ہوسکتا،عیدکے بعدکی تاریخ دےدیں پیش ہوجاؤں گا۔