جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو کی آج نیب راولپنڈی آفس میں پیشی

جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو کی آج نیب راولپنڈی آفس میں پیشی
جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو کی آج نیب راولپنڈی آفس میں پیشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو( نیب )نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جعلی اکاونٹس کیس میں آج طلب کر رکھا ہے۔
نیب کی جانب سے بلاول بھٹو کو جاری سمن میں کہا گیا کہ پارک لین کمپنی کی انکوائری میں آج صبح گیارہ بجے نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔ بلاول بھٹو کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں نیب دفتر جائیں گے، اس مقصد کیلئے پارٹی کارکنان کو زرداری ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب بلاول بھٹو کی آج نیب ہیڈ کوارٹرز پیشی کے موقع پر خصوصی سکیورٹی انتظامات تشکیل دیئے گئے ہیں، وفاقی پولیس کے ساڑھے تین سو ماتحت پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر کسی کارکن کو نیب بلڈنگ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔