بلاول بھٹو زرداری کے خوف سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، نیئر بخاری کی کارکنوں کو روکنے کے سرکاری حکم نامے کی مذمت

بلاول بھٹو زرداری کے خوف سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، نیئر بخاری کی ...
بلاول بھٹو زرداری کے خوف سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، نیئر بخاری کی کارکنوں کو روکنے کے سرکاری حکم نامے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آصف زرداری،بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع کارکنوں کو روکنے کے سرکاری حکم نامے کی پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خوف سے مخالفین کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، جمہوریت کے لبادے میں آمریت نا منظورہے،احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جانا نئی بات نہیں، پارٹی قیادت کیخلاف جعلی اورجھوٹے مقدمات بغض اورعناد کا تسلسل ہے۔
نیئربخاری نے کہاکہ نیب کا امتیازی رویہ اور سلوک پوری طرع عیاں ہوچکا ہے، ماضی میں اعلانیہ اور خفیہ گٹھ جوڑ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، پارٹی قیادت ایک بار پھر سرخرو اورمخالفین شرمندہ رہیں گے،انہوں نے کہا کہ قوم غریبوں کے عطیات سے بنی گالاسلطنت کاحساب لےکر رہے گی،عمران خان اور علیمہ خان کو ذرائع آمدن سے زائد اثاثوں کا جواب دینا پڑے گا،پی پی رہنما نے کہا کہ نیب زدہ حکمرانوں کے معاملات پر احتسابی نظام اپاہج نظر آتا ہے،چندہ، خیرات اورصدقات کھانےوالوں کا بہت برا انجام قریب ہے