اسد عمر کو ہٹانے کا فیصلہ کس نے کیا ؟ جہانگیر ترین نے بھی آخر کار بتا دیا

اسد عمر کو ہٹانے کا فیصلہ کس نے کیا ؟ جہانگیر ترین نے بھی آخر کار بتا دیا
اسد عمر کو ہٹانے کا فیصلہ کس نے کیا ؟ جہانگیر ترین نے بھی آخر کار بتا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کہا ہے کہ اسد عمر کو ہٹانے کافیصلہ وزیراعظم عمران خان کا تھا،عمران خان نے مشیر خزانہ کے حوالے سے اپنے رفقا سے مشورہ کیا،وزیراعظم عمران خان ہر کسی سے مشورے کرتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کےلئے شبر زیدی عمران خان کی پسند تھے،وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم خود منتخب کی،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو مشکل فیصلے کرنے تھے وہ کرلئے ہیں ،نئی معاشی ٹیم نے پہلے 2ہفتوں میں مشکل فیصلے کرڈالے،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ایمنسٹی سکیم کے خلاف رہا ہوں،جہانگیر ترین نے کہا کہ مریم نواز اور مسلم لیگ ن کی باتوں پر حیران ہوں،عمران خان اور تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو چیلنج کیا،ہماری ٹیم نے کافی محنت کرکے سیٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -