ستاروں کی روشنی میں آپ کا 29 مئی بدھ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 29 مئی بدھ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 29 مئی بدھ کا دن کیسا رہے گا

  

حمل

29مئی بد ھ۔ دوستوں کیساتھ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ سائنس و ادب میں دلچسپی اور بیرونِ ملک سفر میں ابھی تاخیر ہے۔ خود اعتمادی معاملات کے بہتر حل کیلئے ضروری ہے۔

ثور

29مئی بد ھ۔ حالات میں بہتری آئے گی۔ آپکے خیالات میں جدت اور روشن خیالی آئے گی۔ ترقی کی نئی راہیں استوار ہوں گی۔ کام کی زیادتی کی وجہ سے زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔

جوزا

29مئی بد ھ۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آ سکتا ہے۔ اپنے ملازمتی فرائض کی ادائیگی کے دوران دوسروں سے الجھنے کی کوشش نہ کریں ورنہ کام میں رکاوٹ کا خدشہ ہے۔

سرطان

29مئی بد ھ۔ عزیز و اقارب سے تعلقات میں محتاط رہیں۔ گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہے گی۔ خریداری کا موقع ملے گا۔ بچوں کے امور میں غفلت نہ برتیں۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔

اسد

29مئی بد ھ۔ شراکتی کام میں شریک کارکا تعاون حاصل رہے گا۔ اہل خانہ کی خاطر آپ زیادہ وقت گھر پر گزاریں گے۔ آپ کا زیادہ تر رجحان شراکتی کام میں ہو گا۔ خاطر خواہ کامیابی حاصل ہو گی۔

سنبلہ

29مئی بد ھ۔ بچت کی سکیموں میں حصہ لے سکیں گے۔ سماجی امور سنجیدہ رہیں گے اور نصیب یاوری میں بھی تاخیر ہے۔ آپ کے خیالات میں جدید تبدیلی ہو سکے گی۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔

میزان

29مئی بد ھ۔ اپنے من پسند مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ فضول خرچی سے گریز کریں ورنہ گھر کا بجٹ خراب ہو گا۔مالی معاملات درپیش ہونگے۔ بعض مسائل حل کرنے میں آپ ناکام رہیں گے۔

عقرب

29مئی بد ھ۔ آپ کسی اچھی  منافع بخش سکیم میں سرمایہ لگا سکیں گے۔ ترقی و کامیابی کے لیے محنت کی ضرورت ہو گی۔ اپنے مسائل سے غفلت نہ برتیں۔ بلکہ سنجیدہ رویہ اختیار کریں۔

قوس

29مئی بد ھ۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ آپ کا انداز گفتگو متاثر کن ہو گا۔ اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔

جدی

29مئی بد ھ۔ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ کسی دوست کیساتھ مالی لین دین کر سکیں گے۔ اپنی ساکھ اور شہرت کو بحال رکھنے کی کوشش کریں۔ جذباتی رویہ اختیار نہ کریں۔

دلو

29مئی بد ھ۔ آپ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ترقی کر سکیں گے۔ اپنے بعض خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ معاملات کی تہہ تک جا کر حل کر سکیں گے۔ دوسروں سے مشورہ ضرو رکریں۔

حوت

29مئی بد ھ۔ نئے معاہدے کرنے سے گریز کریں۔ تخلیقی کاموں میں رجحان رہے گا۔ صبر و تحمل اور اصول پسندی جیسی خوشیاں اجاگر ہوں گی۔ وراثتی فوائد یا بغیر محنت کے پیسے کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم