عید سے قبل لاہور سے کراچی کا فضائی سفر کا کرایہ کتنا ہو گیا ؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

عید سے قبل لاہور سے کراچی کا فضائی سفر کا کرایہ کتنا ہو گیا ؟ سن کر پاکستانیوں ...
عید سے قبل لاہور سے کراچی کا فضائی سفر کا کرایہ کتنا ہو گیا ؟ سن کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عید سے قبل ہی ایئر لائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیاہے جس کے باعث مسافروں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کیلئے پہنچنے میں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہاہے ۔

نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ کے مطابق ایئر لائنزکے کرایوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں ایوی ایشن فیول کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جارہاہے ۔تاہم یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور سے کراچی کا یک طرفہ کرایہ 14 ہزار سے بڑھ کر 31 ہزار سے بھی تجاوز کر گیا ہے تاہم نجی ایئر لائن ایئر بلیو کا دو طرفہ ٹکٹ 32 ہزار پانچ سو روپے تک پہنچ گیاہے ۔ اس کے علاوہ سیرین ایئر لائن کا دو طرفہ کرایہ 39 ہزار روپے تک بتایا جارہاہے ۔کرایوں میں اضافے کی ایک وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی بتایا جارہاہے ۔

مزید :

قومی -