عید الفطر سے قبل پٹرول کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ممکن ہے ؟ عوام کیلئے شدید پریشان کن خبر آ گئی

عید الفطر سے قبل پٹرول کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ممکن ہے ؟ عوام کیلئے شدید ...
عید الفطر سے قبل پٹرول کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ ممکن ہے ؟ عوام کیلئے شدید پریشان کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عیدالفطر سے قبل حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان موجود ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو بھجوائے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے اور اگر اضافے کی تجویز کو منظوری ملتی ہے تو نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا ۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 11.5 روپے ، لائٹ ڈیزل7 روپے 85 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کو قرار دیا جارہاہے تاہم باقی اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ممکن ہو رہاہے ۔اس سے قبل گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس فیصد تک اضافہ کیا گیا تھا ۔پٹرول کی قیمت 98.88 روپے سے بڑھا کر 108 روپے 42 پیسے کر دی گئی تھی ۔

مزید :

بزنس -