ڈرتے ہیں تبدیلی والے، بلاول بھٹو زرداری کی کارکنوں کو روکنے کی شدید مذمت

ڈرتے ہیں تبدیلی والے، بلاول بھٹو زرداری کی کارکنوں کو روکنے کی شدید مذمت
ڈرتے ہیں تبدیلی والے، بلاول بھٹو زرداری کی کارکنوں کو روکنے کی شدید مذمت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں کارکنوں کے داخلے پر پابندی پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈرتے ہیں تبدیلی والے، احتجاج کی کوئی کال نہیں دی تھی پھربھی پارٹی ورکرزاسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ،نوٹیفکیشن پیپلز پارٹی کے کارکنوں کوہراساں کرنے کےلئے جاری کیا گیا،جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حمایت کیلئے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ اداکرتا ہوں ،کچھ دیر میں نیب راولپنڈی کیلئے روانہ ہوں گا،انہوں نے کہا کہ احتجاج کی کوئی کال نہیں دی تھی پھربھی پارٹی ورکرزاسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ،نوٹیفکیشن پیپلز پارٹی کے کارکنوں کوہراساں کرنے کےلئے جاری کیا گیا، جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات گئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈرتے ہیں تبدیلی والے، انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا میں بے قصور ہوں،سابق چیف جسٹس کے بیان بھی حکومت کو تنقید برداشت نہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -