ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج کہاں ، کب اور کتنے بجے ہو گیا اور اسے سرپرائز پارٹی کیوں کہا جا رہا ہے؟ دلچسپ خبر آ گئی

ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج کہاں ، کب اور کتنے بجے ہو گیا اور اسے سرپرائز ...
ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج کہاں ، کب اور کتنے بجے ہو گیا اور اسے سرپرائز پارٹی کیوں کہا جا رہا ہے؟ دلچسپ خبر آ گئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج لندن مال میں سجے گی جس میں نامور کرکٹرز کی موجودگی میں انٹرٹینمنٹ سے شائقین کرکٹ کو لطف اندوز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق منتظمین کی جانب سے تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا جس کے باعث اسے ایک سرپرائز پارٹی قرار دیا جارہا ہے، اس تقریب کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں، قرعہ اندازی کے تحت 4 ہزار شائقین کو ایونٹ میں شریک کا پروانہ جاری کیا گیا تھا، یہ ٹکٹ کسی دوسرے کو فروخت نہیں کئے جاسکتے بلکہ جس کے نام پر جاری ہوئے وہی انہیں استعمال کرسکتا ہے۔

ایک گھنٹے پر محیط تقریب کو پوری دنیا میں برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق 5 بجے شام براہ راست نشر کیا جائے گا جبکہ اس دوران پاکستانی کپتان سرفراز احمد سمیت تمام ٹیموں کے کپتان ملکہ برطانیہ سے ملاقات بھی کریں گے۔ ورلڈ کپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سٹیو ایلورتھی نے کہاکہ اوپننگ پارٹی ہر اس پہلو کا احاطہ کرے گی جو اس ٹورنامنٹ کو خاص بناتا ہے، اس میں شریک ہونے والے خوش قسمت شائقین اور ٹی وی ناظرین لطف اٹھائیں گے، بکنگھم پیلس کے سامنے موجود یہ مال کئی بڑی تقاریب کا میزبان بن چکا ہے۔

مزید :

کھیل -