وہ لوگ جو عید پر 9 چھٹیوں کے مزے لیں گے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے عید الفطر کی 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ملازمین کو 4جون منگل سے 7جون جمعہ تک کی چھٹیاں دی گئیں ہیں جبکہ یکم جون ہفتہ اور دو جون اتوار کو وفاقی محکموں میں ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں اس طرح سرکاری ملازمیں پیر تین جون کی چھٹی لے کر 9چھٹیوں کے مزے کریں گے ، کیونکہ 7جون کو جمعہ کی چھٹی دی گئی ہے اور 8جون کو پھر ہفتہ اور 9 کو اتوار ہے۔