”شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو کے پیچھے پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے “صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے قہقہہ لگا کر کیا جواب دیا ؟ جانئے

”شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو کے پیچھے پیپلز پارٹی کا ہاتھ ...
”شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی مبینہ ویڈیو کے پیچھے پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے “صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے قہقہہ لگا کر کیا جواب دیا ؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئے ۔

اس موقع پر صحافی کے سوال ”شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی ویڈیو کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے “پر سابق صدر آصف سوال نے جواب میں قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے کام نہیں کرتے ،صحافی کے ایک اور سوال ”کیا آپ چیئرمین نیب کا متبادل ڈھونڈ رہے ہیں“کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ جس سرکار نے ڈھونڈنا ہے وہ خود ڈھونڈے ۔

دوسری جانب بلاول بھٹو نیب آفس میں پیشی کے بعدواپس زرداری ہاﺅس پہنچ گئے ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 100 گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرپہنچے توپولیس نے بلاول بھٹو کا قافلہ ڈی چوک پر روک لیااوربلاول بھٹو زرداری کی گاڑی کو آگے جانے کی اجازت دی،جس پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی ،کارکنوں نے نیب ہیڈکوارٹر کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس کی جانب سے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ متعدد کارکن پولیس کا حصار توڑ کر آگے بڑھ گئے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد جیالو ں کو حراست میں لے لیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -