وزیراعظم کل دورہ سعودی عرب پر جارہے ہیں لیکن وہاں کیا معاملہ اٹھائیں گے ؟ جان کر پاکستانیوں کو بے حد خوشی ہو گی

وزیراعظم کل دورہ سعودی عرب پر جارہے ہیں لیکن وہاں کیا معاملہ اٹھائیں گے ؟ جان ...
وزیراعظم کل دورہ سعودی عرب پر جارہے ہیں لیکن وہاں کیا معاملہ اٹھائیں گے ؟ جان کر پاکستانیوں کو بے حد خوشی ہو گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کل دورہ سعودی عرب پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کیلئے پہلے سے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کل روانہ ہوں گے جبکہ وہ اجلاس کے دوران دیگرمسائل کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگریں کریں گے ۔شاہ محمود قریشی آج وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو کہ مکہ میں منعقد کی جائے گی ۔

دوسری جانب سعودی عرب اور قطر کے درمیان دو سال سے جاری ناراضگی اب دور ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے کیونکہ شاہ سلمان کی جانب سے امیر قطر کو اجلاس میں شرکت کیلئے تحریر حکمنامہ بھیجا گیا جس پر امیرقطر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال بھی کیا گیا ۔

مزید :

قومی -