لگتا ہے یہ بھی کسی کی آنکھوں کا تارا ہوگا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ گندم اجناس کے نام بتانے میں ناکامی پر ڈائریکٹر فوڈبرہم،کمرہ عدالت سے نکال دیا

لگتا ہے یہ بھی کسی کی آنکھوں کا تارا ہوگا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ گندم اجناس ...
لگتا ہے یہ بھی کسی کی آنکھوں کا تارا ہوگا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ گندم اجناس کے نام بتانے میں ناکامی پر ڈائریکٹر فوڈبرہم،کمرہ عدالت سے نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے مختلف گوداموں سے گندم چوری کے کیس میں عدم پیشی پر ملزم سکندر کی عبوری ضمانت خارج کردی، عدالت نے گندم اجناس کے نام بتانے میں ناکامی پر ڈائریکٹر فوڈ کو کمرہ عدالت سے نکال دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کس قابلیت پر آپ کو ڈائریکٹر فوڈ سندھ لگایا گیا ہے؟لگتا ہے یہ بھی کسی کی آنکھوں کا تارا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے مختلف گوداموں سے گندم چوری کے معاملے کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ سیکرٹری فوڈ صاحب آج کل آٹا کس بھاوَ مل رہا ہے؟سیکرٹری فوڈ سندھ عدالت میں آٹے کا بھاوَ بتانے میں ناکام ہو گئے ،عدالت نے کہا کہ آپ کو آٹے کے بھاوَ کا کیا معلوم ہوگا یہ تو غریبوں کا سر درد ہے،ڈائریکٹر فوڈ گندم اجناس کے نام بتانے میں ناکام ہو گئے جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ کی سرزنش کردی ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس قابلیت پر آپ کو ڈائریکٹر فوڈ سندھ لگایا گیا ہے؟ لگتا ہے یہ بھی کسی کی آنکھوں کا تارا ہوگا،چیف جسٹس نے ڈائریکٹر فوڈ حسن زیدی کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا،عدالت نے عدم پیشی پرملزم سکندرکی عبوری ضمانت خارج کردی اورگندم کی اصل قیمت اورمارک اپ واپس قومی خزانے میں جمع کرنےکاحکم دیدیا،عدالت نے 25 جون کو نیب اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔