’بپھرے‘ ویسٹ انڈین بلے بازوں کو کیسے قابو کرنا ہے اور قومی ٹیم کے کس کھلاڑی کو کیا ٹاسک سونپا گیا ہے؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر آ گئی

’بپھرے‘ ویسٹ انڈین بلے بازوں کو کیسے قابو کرنا ہے اور قومی ٹیم کے کس کھلاڑی ...
’بپھرے‘ ویسٹ انڈین بلے بازوں کو کیسے قابو کرنا ہے اور قومی ٹیم کے کس کھلاڑی کو کیا ٹاسک سونپا گیا ہے؟ شائقین کرکٹ کیلئے اہم خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکا میلہ کل سے سجنے جا رہا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گی۔
ورلڈ کپ سے پہلے ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھا کر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جس کے بعد پاکستان نے بھی گیم پلان پر کام شروع کر دیا ہے اور ویسٹ انڈین بلے بازوں کو قابو کرنے کیلئے حکمت عملی تیاری کے مراحل میں ہے۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق پاکستانی تھنک ٹینک نے ورلڈکپ مقابلوں کیلئے سر جوڑ لئے ہیں اور ٹورنامنٹ کے فتح کن آغاز کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے جس کے تحت پہلے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کے گرد سپن کا جال بننے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مینجمنٹ نے شاداب خان، عماد وسیم، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔
منگل کو قومی ٹیم نے نوٹنگھم میں ہونے والے 3 گھنٹے طویل پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دی کیونکہ خراب فیلڈنگ ہی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ہار کی بڑی وجہ بنی۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ کل میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 31 مئی کو مدمقابل آ رہی ہیں۔

مزید :

کھیل -