چیف سلیکٹر انضمام الحق کھلاڑیوں کیساتھ میٹنگ میں کیا کرتے رہے؟ خبر آ گئی

چیف سلیکٹر انضمام الحق کھلاڑیوں کیساتھ میٹنگ میں کیا کرتے رہے؟ خبر آ گئی
چیف سلیکٹر انضمام الحق کھلاڑیوں کیساتھ میٹنگ میں کیا کرتے رہے؟ خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں مفید مشوروں سے نواز دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے نوٹنگھم میں بھرپور مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں کو سپرفٹ بنانے کیلئے مخصوص جسمانی ورزشیں کرائی گئیں جبکہ فیلڈنگ خامیوں پر قابو پانے کیلئے خصوصی سیشن ہوا، بعد ازاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باﺅلنگ کی مشقیں بھی کیں۔

ہیپاٹائٹس سے صحت یاب ہونے والے سپنرشاداب خان اوردیگر باﺅلرز بھرپور فارم میں دکھائی دئیے جبکہ کھلاڑیوں کوکیچنگ کی خصوصی مشق کرائی گئی، فیلڈنگ کوچ نے کپتان سرفرازاحمد کے ساتھ وکٹ کیپنگ کا الگ سیشن کیا، غیرملکی کوچ نے چھوٹے بیٹ سے مخصوص انداز میں سٹروکس کھیل کر سرفراز کو کیچ تھامنے کی پریکٹس کرائی۔

بعد ازاں گراؤنڈ میں ہی کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خامیوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ انہیں مشوروں سے بھی نوازا۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے ابتدائی دونوں میچز ٹرینٹ برج میں ہی کھیلے گی، پہلا میچ جمعے کو ویسٹ انڈیز سے ہوگا،دوسرا مقابلہ جون کو میزبان انگلینڈ سے شیڈول ہے۔

مزید :

کھیل -