”ان تین کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے“ ناصر حسین نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

”ان تین کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے“ ناصر حسین نے ...
”ان تین کھلاڑیوں کی وجہ سے پاکستان کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے“ ناصر حسین نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے بابراعظم کو پاکستانی بیٹنگ لائن کا سب سے اہم رکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین کا کہنا ہے کہ فخر زمان، امام الحق اور بابراعظم کی وجہ سے پاکستان کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے۔ لیکن میری نظر میں بابراعظم پاکستانی بیٹنگ لائن میں سب سے اہم ہیں کیونکہ وہ اس وقت وائٹ بال کرکٹ میں دنیا کے چند بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز کل سے میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہو گا جس کے بعد 31 مئی کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیا ن کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -