پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے نیب کو خط لکھ دیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے نیب کو خط لکھ دیا
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے نیب کو خط لکھ دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ تمام معلومات پہلے ہی نیب کے حوالے کر دی ہیں۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کو اثاثے پہلے ہی بتا دئیے تھے اور اب نیب تحقیقات سے متعلق مجھے شدید تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ حمزہ شابزشہباز شریف نے آج نیب کے روبرو پیش ہونا تھا تاہم وہ نہیں گے اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو خط لکھ دیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -