ایٹمی دھماکہ کرکے 28مئی 1998ءکو پاکستان ایٹمی پاور بن گیا

ایٹمی دھماکہ کرکے 28مئی 1998ءکو پاکستان ایٹمی پاور بن گیا
ایٹمی دھماکہ کرکے 28مئی 1998ءکو پاکستان ایٹمی پاور بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن نے دبئی میں 28 مئی 2019ءکو ”یوم تکبیر “منانے کا اہتمام کیا۔ 28 مئی 1998ءکو چاغی کے مقام پر اوپر تلے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان ایٹم بم بردار ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا۔ 28 مئی 1998ءکو یہ دھماکے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئے جب محمد نواز شریف وزیراعظم تھے۔


پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام منعقدہ یوم تکبیر میں سابق لیگی ایم پی اے آزاد علی تبسم، غلام مصطفی مغل، ملک دوست محمد اعوان، چودھری عبدالغفار، خواجہ عبدالوحید پال، راجہ ابوبکر، طاہر بھنڈر، غوث قادری، سید وقار گردیزی، جان قادر، جیب حاکی دین، رمضان شان، جمیل اسحق، راجہ ظہیر سملالوی، صغیر چودھری، عارف عامر، مسعود ملک، ڈاکٹر محبوب، کیپٹن عاصم ملک، ڈاکٹر اکرم شہزاد اور دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔


اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئئے کہا کہ امریکہ کی مخالفت اور دھمکیوں کے باوجود محمد نواز شریف نے پاکستان کی بقاءاور مضبوط دفاع کی خاطر اوپر تلے ایٹمی دھماکے پاکستان کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنادیا لیکن افسوس کی بات ہے ملک کو مضبوط اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے محمد نواز شریف کے ساتھ آج کیا سلوک کیا جارہا ہے۔ نواز شریف کے ساتھ موجودہ سلوک پاکستانی عوام کے لئے بھی قابل ندامت ہے۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت ”ڈنگ پٹاﺅ“ ہے جس سے ملک کے حالات کنٹرول نہیں ہورہے اور بگڑتے ہی جارہے ہیں۔ مہنگائی اور کرپشن نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔ عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے سخت مایوس ہیں ، امید ہے کہ موجودہ حکومت سے عوام کی جان جلد چھوٹ جائے گی۔


یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ پی ایم ایل این آج بھی پاکستانی عوام کی محبوب ترین جماعت ہے۔ لوگ آج بھی محمد نواز شریف سے پیار کرتے ہیں اور انہیں پاکستان کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ محمد نواز شریف کی سربراہی میں ملک اور لوگ خوشحال تھے۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا لیکن اب تو حالات ہی الٹ ہیں۔مقررین نے کہا کہ پاکستان میں اور بیرون ملک پاکستانی آج بھی مسلم لیگ ن کے پرچم تلے متحد ہیں اور اپنے قائدین کو سپورٹ کرتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -