دنیا کے امیر ترین آدمی سے طلاق، اس کے بعد خاتون نے ملنے والے 37 ارب ڈالر سے کیا کام کرنے کا اعلان کردیا؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

دنیا کے امیر ترین آدمی سے طلاق، اس کے بعد خاتون نے ملنے والے 37 ارب ڈالر سے کیا ...
دنیا کے امیر ترین آدمی سے طلاق، اس کے بعد خاتون نے ملنے والے 37 ارب ڈالر سے کیا کام کرنے کا اعلان کردیا؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمازون کے بانی جیف بیزوس اس وقت دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں، جن کا گزشتہ مہینوں میں اپنے دوست کی بیوی کے ساتھ معاشقہ منظرعام پر آیا اور اس کی وجہ سے ان کی اپنی بیوی کے ساتھ طلاق ہو گئی۔ اس طلاق کے نتیجے میں جیف بیزوس کی بیوی میکینزی (Mackenzie)کو جیف بیزوس کی دولت میں سے 37ارب ڈالر طلاق کے تصفیے کے طور پر ملے، جنہیں اب میکینزی نے ایسے کام میں خرچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے کہ لوگ انہیں داد دینے پر مجبور ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق میکینزی نے اعلان کیا کہ وہ طلاق کے تصفیے میں ملنے والی رقم میں سے آدھی سے زائد فلاحی کاموں میں خرچ کریں گی۔

میکینزی نے اس مقصد کے لیے ’دی گیونگ پلیج‘ (The Giving Pledge)نامی گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ یہ دنیا کے ایسے امیر لوگوں کا گروپ ہے جو اپنی دولت کا آدھا یا آدھے سے زائد حصہ فلاحی کاموں پر خرچ کر دیتے ہیں۔ اس گروپ میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے میکینزی نے عہد کیا کہ وہ اپنی آدھی سے زیادہ دولت فلاحی کاموں میں خرچ کریں گی۔اس سے قبل بل گیٹس اور ان کی اہلیہ بھی اس گروپ کے اراکین ہیں، تاہم جیف بیزوس نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ جیف اور میکینزی کی شادی کو 25سال ہو گئے تھے تاہم جو جیف کے لورین سینچز نامی امریکی نیوز اینکر کے ساتھ معاشقے کی نذر ہو گئی۔ اب افواہیں گردش میں ہیں کہ جیف اور لورین جلد شادی کرنے والے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -