کیا آپ کو معلوم ہے چیتے کی کھال اورنج رنگ کی کیوں ہوتی ہے؟ وجہ جان کر آپ خدا کی قدرت پر دنگ رہ جائیں گے

کیا آپ کو معلوم ہے چیتے کی کھال اورنج رنگ کی کیوں ہوتی ہے؟ وجہ جان کر آپ خدا کی ...
کیا آپ کو معلوم ہے چیتے کی کھال اورنج رنگ کی کیوں ہوتی ہے؟ وجہ جان کر آپ خدا کی قدرت پر دنگ رہ جائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چیتے کے جسم پر سیاہ کے ساتھ اورنج رنگ کی دھاریاں ہوتی ہیں اور آج تک سائنسدان اس کی وجہ معلوم نہیں کر سکے تھے کہ ان اورنج رنگ کی دھاریوں کا مقصد کیا ہوتا ہے۔ اب پہلی بار سائنسدانوں نے ان کی حقیقی وجہ دریافت کر لی ہے ، جسے جان کر آپ بھی خدا کی قدرت پر حیران رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ تو سائنس ہمیں پہلے ہی بتا چکی ہے کہ ہماری اور بعض جانوروں کی نظر میں فرق ہے۔ ہمیں جو رنگ سرخ نظر آتا ہے وہ بعض جانوروں کے لیے سرخ نہیں بلکہ کوئی اور رنگ ہوتا ہے۔

اب سائنسدانوں نے ہرن کی آنکھیں رنگوں میں جس طرح کی تمیز کرتی ہیں، اس کا معائنہ کرکے بتایا ہے کہ ”چیتے کی جلد پر موجود اورنج رنگ کی دھاریاں ہم انسانوں کو اورنج نظر آتی ہیں لیکن ہرن کو یہ سبز نظر آتی ہیں، چنانچہ وہ سبز درختوں اور جھاڑیوں میں کھڑے چیتے کو بمشکل دیکھ پاتا ہے اور چیتے کا شکار آسان ہو جاتا ہے۔“ چیتے کی رنگت میں یہ خصوصیت خود قدرت نے رکھی ہے تاکہ اس کے لیے شکار آسان رہے۔ سائنسدانوں نے اس تحقیق میں یہ بھی بتایا ہے کہ چیتے کی یہ اورنج دھاریاں لگ بھگ ان سبھی جانوروں کو سبز نظر آتی ہیں، جن کا چیتے شکار کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -