وہ آدمی جس کی آنکھوں سے مسلسل پانی بہتا رہتا ہے، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو ایسی افسوسناک ترین وجہ بتادی کہ کبھی سوچ بھی نہ سکتا تھا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک 58سالہ شخص کی ایک آنکھ سے ہر وقت پانی بہتا رہتا تھا۔ جب وہ ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس نے اس کی ایسی وجہ بتا دی کہ زندگی کا سب سے خوفناک جھٹکا لگ گیا۔ دی مرر کے مطابق گرائمی ہیورڈ نامی یہ شخص کئی ماہ سے اس مسئلے کا شکار تھا اور علاج کروا رہا تھا۔ ڈاکٹروں نے ہر بار اسے بتایا کہ اس کی آنسوﺅں والی رگ میں رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے پانی جمع ہوتا ہے اور پریشر کے ساتھ بہنے لگتا ہے، لیکن بالآخر جب ایک ڈاکٹر نے اس کے ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ اس کے چہرے پر کینسر کا ایک ٹیومر پرورش پا رہا تھا اور اس کی آنکھ کی خرابی کی وجہ وہ ٹیومر تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ ٹیومر اس کے گال سے شروع ہوتا اور آدھے ناک اور آنکھ سے ہوتا ہوا ماتھے تک جاتا تھا۔ گرائمی نے اس عجیب طرح کے ٹیومر کو ’ایلین‘ (عجیب الخلقت یا خلائی مخلوق)کا نام دیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر اب تک گرائمی کے 30آپریشنز کر چکے ہیں اور کئی بار کیموتھراپی اور ریڈیو تھراپی ہو چکی ہے۔ اب اس کا کینسر کا یہ ٹیومر تو کافی حد تک ختم ہو چکا ہے لیکن ریڈیو اور کیموتھراپیز کی وجہ سے اس کی یہ دائیں آنکھ مکمل طور پر ضائع ہو گئی ہے۔ بار بار کے آپریشن میں اس کا ناک بھی ختم ہو چکا ہے اور اس کا چہرہ بالکل مسخ ہو کر رہ گیا ہے۔