’میں تم سے صرف ایک ہی شرط پر شادی کروں گی‘ نوجوان لڑکی نے شادی کے لئے ایسی شرط رکھ دی کہ انٹرنیٹ پر سب لوگ دلہن کے پیچھے پڑ گئے

’میں تم سے صرف ایک ہی شرط پر شادی کروں گی‘ نوجوان لڑکی نے شادی کے لئے ایسی ...
’میں تم سے صرف ایک ہی شرط پر شادی کروں گی‘ نوجوان لڑکی نے شادی کے لئے ایسی شرط رکھ دی کہ انٹرنیٹ پر سب لوگ دلہن کے پیچھے پڑ گئے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے شادی کی پیشکش کی لیکن اس لڑکی نے شادی کے لیے ایسی شرط رکھ دی کہ انٹرنیٹ پر سب لوگ اس کے پیچھے پڑ گئے اور اسے مادیت پرستی کے طعنے دینے لگے۔ دی مرر کے مطابق ویب سائٹ Redditپر اس لڑکی نے بتایا کہ ”میرا بوائے فرینڈ ڈاکٹر ہے اور سالانہ 2لاکھ ڈالر سے زائد کما رہا ہے۔ اس کے باوجود اس نے منگنی کے لیے جو انگوٹھی خریدی وہ انتہائی سستی تھی، صرف 300ڈالر کی۔ جب اس نے مجھے شادی کی پیشکش کی تو میں نے ہاں کہہ دی کیونکہ میں اس سے محبت کرتی تھی لیکن جب میں نے انگوٹھی دیکھی تو مجھے بہت برا لگا۔“

لڑکی نے مزید لکھا کہ ”مجھ سے نہ رہا گیا اور میں نے اس سے پوچھ لیا کہ یہ انگوٹھی کتنے کی ہے تو اس نے کہا کہ ’میں جھوٹ نہیں بولوں گا، یہ 300ڈالر کی ہے۔‘ اس پر میں نے شرط رکھ دی کہ میں تم سے شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن صرف تب کروں گی جب تم مجھے کم از کم 3ہزار ڈالر کی انگوٹھی پہناﺅ گے۔ اس پر وہ مجھے کہنے لگا کہ تم مادیت پرستی پر اتر آئی ہو اور محبت کو چیزوں سے تول رہی ہو۔“اس لڑکی کا خیال تھا کہ شاید انٹرنیٹ صارفین اس سے ہمدردی کریں گے لیکن صارفین کی اکثریت نے بھی اسے مادیت پرستی کا الزام دینا شروع کر دیا اور کہا کہ انگوٹھی سستی ہو یا مہنگی، اگر لڑکا اچھا ہے، تم سے محبت کرتا ہے تو پھر انگوٹھی کوئی معنی نہیں رکھتی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ