نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم پاکستانی معیشت کے لئے انتہائی خطرناک کیوں ہے؟ معروف معاشی ماہر عاطف میاں نے وہ بات بتادی جس کا حکومت میں کسی نے سوچا ہی نہیں

نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم پاکستانی معیشت کے لئے انتہائی خطرناک کیوں ہے؟ معروف ...
نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم پاکستانی معیشت کے لئے انتہائی خطرناک کیوں ہے؟ معروف معاشی ماہر عاطف میاں نے وہ بات بتادی جس کا حکومت میں کسی نے سوچا ہی نہیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت ’نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم‘ کو اپنا سب سے بڑا پراجیکٹ بتا رہی ہے جس کے تحت اس نے لاکھوں لوگوں کو گھر دینے کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن اب معروف ماہر معیشت عاطف میاں نے اس پروگرام کو پاکستانی معیشت کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے۔ عاطف میاں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر 4ٹویٹس میں اس کے متعلق لکھا ہے کہ ”حکومت کا قرض لے کر ہاﺅسنگ پروگرام چلانا کوئی اچھا خیال نہیں ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب پاکستانی معیشت کو ادائیگیوں کے عدم توازن کی سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔ اس سے ایک طرف قرضوں میں اضافہ ہو گا اور دوسری طرف اتنی بڑی تعداد میں گھر بننے سے ملک کی درآمدات میں اضافہ ہو گا جو کہ ادائیگیوں کے عدم توازن کو مزید سنگین بنا دے گا۔“

عاطف میاں نے مزید کہا کہ ”ہاﺅسنگ معیشت کا سب سے کم پیداواری سیکٹر ہوتا ہے، جس میں سرمایہ کاری نے کچھ زیادہ حاصل نہیں ہوتا۔ اگر آپ لیبر اور سرمایہ اس سیکٹر کی طرف منتقل کر دیں گے تو اس سے وہ سیکٹرز بری طرح متاثر ہوں گے جن میں سرمایہ کاری سے آپ کو بہت آمدن ہو سکتی ہے اور ہماری معیشت کو سنبھالا مل سکتا ہے۔ اس وقت پاکستان کو جو کام کرنے کی سب سے اشد ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ درآمدات کم کی جائیں اور برآمدات بڑھائی جائیں۔ برائے مہربانی وسعت خیال کے ساتھ پالیسیاں مرتب کریں۔“

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -