”مجھے دکھ ہوتاہے“،مفتی پوپلزئی بھی فواد چودھری کے خلاف میدان میں آگئے

”مجھے دکھ ہوتاہے“،مفتی پوپلزئی بھی فواد چودھری کے خلاف میدان میں آگئے
”مجھے دکھ ہوتاہے“،مفتی پوپلزئی بھی فواد چودھری کے خلاف میدان میں آگئے

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا ہے کہ ملک میں دو عیدیں ہونے پر مجھے بھی دکھ ہوتاہے ، فواد چودھری کے قمری کلینڈرکیلئے شریعت کا اصول نہیں چھوڑا جاسکتا ۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں کرنا چاہتا ، احادیث کی کتابوں میں 29 مقامات پر چاند دیکھ کر عید کرنے کا ذکر آیا ہے تو اب قمری کیلنڈر کے لئے شریعت کے اصولوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کیا کریں، بد زبانی سے ان کی اپنی ہی ذات پر فرق پڑتا ہے ،فواد چوہدری کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے سے متعلق سوال پر مفتی پوپلز ئی نے کہا کہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں کرنا چاہتا، سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی کو تجاویز دی ہیں، ان سے نا اتفاقی دور نہ ہو تو بات کی جائے ۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں دو عیدوں سے مجھے بھی دکھ ہوتا ہے، ہمارے پاس شریعت کا اصول موجود ہے جس کے تحت اس بے اتفاقی کوختم کیا جاسکتا ہے ۔

مزید :

قومی -