سکول بس کے کنڈکٹر کی 4 سالہ بچی سے زیادتی ، انتہائی شرمناک خبر آگئی
چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست پنجاب میں ایک درندہ صفت بس کنڈکٹر نے 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پنجاب کے ضلع سنگرور کے ایک پرائیویٹ سکول میں 4 سالہ بچی سکول گراﺅنڈ میں کھیل رہی تھی ، اس دوران بچی کی ماں بھی سکول میں موجود تھی لیکن 27 سالہ ملزم بس کنڈکٹر نے بچی کو بہلا پھسلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ٹیچرز کے ساتھ میٹنگ کے بعد ماں اپنی بچی کو لے کر گھر چلی گئی ، اس دوران کسی کو زیادتی کے واقعے کی خبر نہ ہوئی لیکن گھر پہنچتے ہی بچی کے پیٹ میں درد شروع ہوگیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ بچی کا جنسی استحصال کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بچوں کے والدین اور اہل علاقہ نے سکول کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ہے۔