’ اس وقت حکومت پر وہ شخصیت براجمان ہے جس نے ۔۔۔ ‘ سلیم صافی حکومت پر برس پڑے

’ اس وقت حکومت پر وہ شخصیت براجمان ہے جس نے ۔۔۔ ‘ سلیم صافی حکومت پر برس پڑے
’ اس وقت حکومت پر وہ شخصیت براجمان ہے جس نے ۔۔۔ ‘ سلیم صافی حکومت پر برس پڑے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ اس وقت حکومت پر وہ شخصیت براجمان ہے جس نے اسلام آباد کوچار ماہ تک یرغمال بنائے رکھا لیکن اب ان کی حکومت میں اگر ایک جمہوری جماعت احتجاج کرنے جارہی ہے تو ان کو کیاحق ہے کہ ان کوروکیں؟

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ اس وقت حکومت پر وہ شخصیت براجمان ہے جس نے اسلام آباد کوچار ماہ تک یرغمال بنائے رکھا لیکن اب ان کی حکومت میں اگر ایک جمہوری جماعت احتجاج کرنے جارہی ہے تو ان کو کیاحق ہے کہ ان کوروکیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ وہ وزیر اعظم ہیں جو اپوزیشن سے بار بار کہتے رہے ہیں کہ وہ اسلام آباد دھرنا دے تو ہم احتجاج کیلئے کنٹینر بھی دیں گے لیکن اب کیا کیا جارہاہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ اس حکومت سے نہ تو خارجہ پالیسی سنبھالی جارہی ہے اور نہ داخلی مسائل پر کوئی توجہ ہے ، ان کا کام صرف اپوزیشن پر تنقید کرناہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف سزاﺅں سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے جرائم ختم نہیں ہوسکتے بلکہ اس کے لئے معاشرے کے تمام عناصر کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -