بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کو سنگسار کیا جائے :حسن نثار کی رائے

بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کو سنگسار کیا جائے :حسن نثار کی رائے
بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کو سنگسار کیا جائے :حسن نثار کی رائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کاہے کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دینے سے ایسے واقعات میں کمی آئے گی ، ایسے لوگوں کو سرائے موت نہیں بلکہ سنگسار کرنے کی ضرورت ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ایک بندہ تصادم نہیں کرسکتا ، اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اورانتظامیہ دونوں ہی تصادم کے ذمہ دارہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ، ان کوسخت سزادی جائے تو یہ سرکس کے جانوروں کی طرح سیدھے ہوجائیں گے ، کوئی شیر بھی ہوگا توسبزی بھی کھالے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دینے سے ایسے واقعات میں کمی آئے گی ۔ اس معاشرے کو مغرب جیسی رعایتیں نہیں دی جاسکتیں ، کہاں مغرب اور کہاں یہ ، اس معاشرے کو تیزاب سے غسل دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو سزائے موت نہیں بلکہ سنگسار کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید :

قومی -