ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب، سرفراز احمد ایسا لباس پہن کر آگئے کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب، سرفراز احمد ایسا لباس پہن کر آگئے کہ پوری قوم کا ...
ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب، سرفراز احمد ایسا لباس پہن کر آگئے کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دنیائے کرکٹ سب سے بڑے میلے ورلڈ کپ 2019کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری ہے جس میں فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کرکٹ کے دل موہ لیے ۔تقریب میں پاکستان کی نمائندگی ملالہ یوسفزئی اور اظہر علی نے کی جبکہ اس موقع پر سرفراز احمد قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کر کے میدان میں آئے ۔ایونٹ میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں فینز کی جانب سے اچھی سپورٹ ملتی ہے ۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا میچ کل انگلینڈ اور ساوتھ افریقہ کے درمیان ہو گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ 31تاریخ کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہو گا ۔ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں مدمقابل ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلیں گی۔افغانستان کے لیے یہ دوسرا موقع ہے کہ وہ ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے کامیاب رہا جب کہ دیگر ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور بنگلادیش شامل ہیں۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے 9، 9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور 14 جولائی کو فائنل مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اپنا ایونٹ کا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو سری لنکا، 12 جون کو آسٹریلیا، 16 جون کو بھارت، 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -