جمہوریت کی آڑ میں کوئی احتساب سے نہیں بچ سکتا :گورنر پنجاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ جمہوریت کی آڑ میں کوئی احتساب سے نہیں بچ سکتا ، ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ آئین و قانون کے مطابق کام کرے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہو ر میں ڈاکٹرزاور وکلاءکے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سرور نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں کوئی احتساب سے نہیں بچ سکتا ، ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ آئین و قانون کے مطابق کام کرے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سے جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہوگی ۔