رانا محمدافضل نے نیب پر سنگین الزامات عائد کردیئے

رانا محمدافضل نے نیب پر سنگین الزامات عائد کردیئے
رانا محمدافضل نے نیب پر سنگین الزامات عائد کردیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنمارانا محمد افضل نے کہاہے کہ نیب ایک فیصد درست کام کرنا ہے اور ننانوے فیصد خوف پھیلاتاہے، ان کا کیس دونمبر ہوتاہے ، یہ خود ہی کیس بناتے ہیں ، درخواست دینے والے کا نام نہیں بتاتے ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا افضل نے کہا کہ نیب والے میرا کھو ج لگاتے 33برس پیچھے چلے گئے ، جس وقت میں نے زمین خریدی سستی تھی اور اس وقت میں سیاست میں بھی نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک فیصد درست کام کرنا ہے اور ننانوے فیصد خوف پھیلاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا کیس دونمبر ہوتاہے ، یہ خود ہی کیس بناتے ہیں ، درخواست دینے والے کا نام نہیں بتاتے ، سپریم کورٹ میں نیب کا کیس صرف ایک فیصد درست ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب والے اب جوتے بیچنے والوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں، ملکی معیشت کو تباہ کردیاگیاہے ، اب لوگ یہاں کاروبار کیسے کریں گے ؟مجھے سے سوال کیا گیا کہ آپ کی پراپرٹی کی قیمت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے میں نے پوچھا کہ کتنی ہے تو کہا گیا کہ ڈیڑھ کروڑ روپے فی مرلہ ، ایسی باتوں کا تو بیرون ملک بھی مذاق اڑایا جارہاہے ۔

مزید :

قومی -