یو فون کے صارفین کے لیے بری خبر آگئی

یو فون کے صارفین کے لیے بری خبر آگئی
یو فون کے صارفین کے لیے بری خبر آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )یوفون کا سپرکارڈ صارفین میں کافی مقبول ہے مگر کمپنی نے اس کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ہفتہ وار سے ایک ماہ کے مختلف کارڈز کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔یعنی اب ماہانہ سپرکارڈ کی قیمت 520 روپے سے بڑھ کر 550 روپے کردی گئی ہے۔پندرہ روزہ منی سپر کارڈ کی قیمت کو 300 روپے سے بڑھا کر 330 روپے کردیا گیا ہے۔ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکج سپر منٹس کی قیمت بھی 30 روپے اضافے سے سو روپے سے بڑھ کر 130 روپے ہوگئی ہے۔تاہم کمپنی نے سپرکارڈ پلس کی قیمت کو برقرار رکھا ہے جو کہ 599 روپے ہے جبکہ اس کے ساتھ انٹرنیٹ ایم بی کو بڑھا کر 2 ہزار ایم بیز کردیا گیا ہے۔

مزید :

بزنس -