’ چیئر مین نیب سکینڈل کی ویڈیو لیک کرنیوالے کا پتہ چل جائے گا‘

’ چیئر مین نیب سکینڈل کی ویڈیو لیک کرنیوالے کا پتہ چل جائے گا‘
’ چیئر مین نیب سکینڈل کی ویڈیو لیک کرنیوالے کا پتہ چل جائے گا‘

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ ویڈیو کس نے لیک کی تحقیقات کروائی جائیں تو پتہ چل جائے گا ، چیئر مین نیب کے گھر سے فائلیں کس نے چرائیں ، اس کا بھی پتہ چل جائے گا ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے“میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ غلطی پر ادارے میں موجود شخص بر ی الذمہ نہیں ہوسکتا ، چیئر مین نیب نے پریس کانفرنس میں حکومتی عہدیداروں کا ذکر کیا ، چیئر مین نیب کا سکینڈل سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب نیب کا ادارہ بناتو اس کی اس وقت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ، ملک بھر سے گیارہ سے بارہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں ان میں سے نو افراد حکومت کاحصہ بن گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوہوش کے ناخن لینے چاہئے ، ویڈیو کس نے لیک کی تحقیقات کروائی جائیں تو پتہ چل جائے گا ، چیئر مین نیب کے گھر سے فائلیں کس نے چرائیں ، اس کا بھی پتہ چل جائے گا ۔

مزید :

قومی -