محمد بن سلمان کا 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا وعدہ لیکن اب تک کتنے قیدیوں کو چھوڑا گیا؟ زلفی بخاری میدان میں آگئے

محمد بن سلمان کا 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا وعدہ لیکن اب تک کتنے قیدیوں کو ...
محمد بن سلمان کا 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا وعدہ لیکن اب تک کتنے قیدیوں کو چھوڑا گیا؟ زلفی بخاری میدان میں آگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں قید 300 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ملائیشیا سے واپس آنے والے 322 پاکستانیوں کانیو اسلام آباد  ایئر پورٹ پر وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ سعودی عرب میں قید 300 پاکستانی وطن واپس آگئے ہیں، 2100 میں سے باقی پاکستانی بھی تین ماہ میں مختلف مراحل میں وطن واپس پہنچ جائیں گے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے دوران سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔

زلفی بخاری نے بتایا کہ حکومت غیر قانونی ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، قطر کے ویزوں کیلئے سہولت سنٹر قائم کیے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ 322 پاکستانی مختلف مقدمات میں ملائیشیا کی جیلوں میں قید تھے، عمران خان چاہتے تھے کہ یہ لوگ عید اپنے پیاروں کے ساتھ گزاریں،بیت المال نے بھی ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کی مددکی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے عمران خان پریشان ہیں، عمران خان کے دل میں اوورسیز پاکستانیوں کی قدر ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -