لیسکوکا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 39کنکشن منقطع کرکے میٹر زضبط

لیسکوکا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 39کنکشن منقطع کرکے میٹر زضبط

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای ننکانہ سرکل رانا ایوب خان کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایکسئین بچیکی جاوید اقبال کی سربراہی میں ایس ڈی او بچیکی محمد حسن، ایس ڈی او سید والا سیموئیل، ایس ڈی او بڑا گھر کاشف محمود اور ایس ڈی او موڑکھنڈا اعجاز القیصرنے اپنے اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ موڑا، کوٹ نوشیر، اٹاری چاکر، سٹی بچیکی، کوٹ نامدار، ملک موج، فدا آباد، سٹی سید والا، پنڈی چیری، ہلہ سیداں، گاؤں بڑا گھر، جگ چک، بسدھراورسٹی مورکھنڈا کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس دوران39میٹر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔آپریشن کے دوران ان کے کنکشن منقطع کرکے 53,240یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -