پی ٹی آئی خواتین کا بے روزگار خاندانوں میں راشن تقسیم کا دوبارہ آغاز
لاہور(نمائندہ خصوصی)بق تحر یک انصاف کی خواتین اراکین ثروت گوہر اور مقدسہ ایاز نے لاہور کے علاقہ کینٹ میں عید کے بعد کورونا بحران سے بے روزگار ہونیوالے غر یب خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں والٹن روڈ 'غازی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں غر یب خاندانوں کی امداد کیلئے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کے دوران ثروت گوہر اور مقدسہ ایاز نے کہا کہ ہم تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری اور ہمایوں اختر خان کی جانب سے یہ راشن تقسیم کر رہی ہیں۔
اور جب تک کورونا بحران موجود ہے ہم غر یب خاندانوں کی امداد کاسلسلہ جا ری رکھیں گے۔