حکومت یکم جون سے تمام سکولز کھولنے کا اعلان کرے، مزمل اقبال صدیقی

حکومت یکم جون سے تمام سکولز کھولنے کا اعلان کرے، مزمل اقبال صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خضرحیات گوندل، مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، جنرل سیکرٹری شیخ ارشد اٹارا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت یکم جون سے تمام سکولز کھولنے کا اعلان کرے تاکہ بچوں کی تعلیم کا مزید نقصان نہ ہو۔ اس ضمن میں تمام ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی یافتہ قومیں حالت جنگ میں بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم وزارت تعلیم کے مزید سکولز بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور افسر شاہی خان ملک میں تعلیم کا بیڑہ غرق کرنا چاہتی ہے۔