قومی خزانہ لوٹنے والوں کے بارے قوم باخوبی آگاہ ہے، اعجاز چودھری

قومی خزانہ لوٹنے والوں کے بارے قوم باخوبی آگاہ ہے، اعجاز چودھری

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ترجمانوں کی فوج اپنی نوکریاں بچانے کے لیے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتی ہے، جھوٹ بولنا اور حقائق کو مسخ کرنا (ن) لیگی قیادت کا وطیرہ بنا چکا ہے۔ شریف فیملی نے اپنی سیاہ کاریوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ترجمانوں کے نام پر تنخواہ دار ملازم بھرتی کررکھے ہیں۔قومی خزانے کو لوٹ کر اربوں پتی بننے والوں کی اصلیت سے قوم باخوبی آگاہ ہے۔شو بازیوں کا دور گز ر چکاعوام جاننا چاہتی ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر کے آپ نے کرونا جیسی وبا ء میں عوام کے لیے کیا کیا ہے؟ بعدازں پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری اورجنرل سیکر ٹری علی امتیاز وڑائچ نے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی ائیر ہوسٹس انعم مقصود خان کے گھر دھرم پورہ جا کر والد اور دیگر اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیافاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ائیر ہوسٹس انعم مقصود خان نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا اور ہمارا ایمان ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیں، دعاہے کہ اللہ تعالی آپ کو صبر دے، کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر قوم افسردہ ہے، ہم اور پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی سمیت بین الاقوامی سطح پر ملک کا امیج درست کررہے ہیں۔اپوزیشن مسلسل چور مچائے شور فلم کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے، اپوزیشن جھوٹا پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے مگرپی ٹی آئی اپنے موقف اور نظرئیے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، دوسروں کی طرح احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے محنت سے کام کیا،کروناپر قابو پانے کے لیے بہترین اقدامات کیے۔بعدازں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری اورجنرل سیکر ٹری علی امتیاز وڑائچ نے پارٹی رہنماؤں روبینہ شاہین، علی بوبی، رانا غضنفر سمیت دیگر کے ہمرا ہ طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والی ائیر ہوسٹس انعم مقصود خان کے گھر مصطفے آباددھرم پورہ جا کر والد اور دیگر اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیافاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ائیر ہوسٹس انعم مقصود خان نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا اور ہمارا ایمان ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیں، دعاہے کہ اللہ تعالی آپ کو صبر دے، کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر قوم افسردہ ہے، ہم اور پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -