پٹرولیم مصنوعات میں مزید40فیصد کمی کی جائے،اعظم چوہدری

پٹرولیم مصنوعات میں مزید40فیصد کمی کی جائے،اعظم چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئرمین ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ا عظم چوہدری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے تناسب سے30سے40فیصد مزید کمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے کمی کی جائے کیونکہ ماضی میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافوں کو جواز بنا کر بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ ہوشربا اضافے کیے جاتے رہے ہیں اور اس کے باوجودہ ہر ماہ استعمال ہونے والی بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگلے ماہ اضافی رقم بھی بدستور زبردستی بلوں میں وصول کی جاتی رہی ہے۔ حکومت فی الفور بجلی کی قیمتوں میں سابقہ اضافوں کو واپس لیکر پٹرولیم مصنوعات کے تناسب سے نئی قیمتیں مقرر کرے۔
عوام کو ریلیف دیا جائے۔