نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے قوم کا سرفخر سے بلند کیا،سیف الملوک

نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے قوم کا سرفخر سے بلند کیا،سیف الملوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ممبر صو با ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے یو م تکبیر کے مو قع پر بیا ن دیتے ہو ئے کہا ہے کہ28 مئی 1998 پا کستا نی تا ریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب دلو ں کے وزیر اعظم نواز شریف کے جراء ت مندا نہ فیصلہ کی بدولت دنیا کے سا منے پو ری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے نہ صرف ملکی سرحدیں محفوظ ہوئیں بلکہ دشمن کا تکبر بھی خاک میں ملا دیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ اسی کی بدولت ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا جوہری قوت کا حامل ملک بن گیا، اس لئے ہی ہم اس تاریخ ساز دن کو بھرپور جو شوخروش کے ساتھ منا تے ہیں۔ تا ریخ اس بات کی گواہ کے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی مفا دات کے لئے کام کیا ہے۔

اور آج بھی ہم اپنے ملک لئے اپنی جا نو ں کو بھی قربا ن کر نے کے لئے تیا ر ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کہ ہم ایک پر عزم اور با ہمت قوم ہیں جو کہ اپنی حفا ظت کر نا بخو بی جا نتی ہے۔انہو ں نے مذید کہا کہ افسوس کی با ت ہے مو جودہ حکمران اس وقت بھی یہ کریڈٹ اپنی جھو لی میں ڈالنے کے چکر میں ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پو ری قوم بخو بی واقف ہے اور جانتی ہے کہ آج ملک اگر نا قابل تسخیر ہے تو وہ صرف ایک مرد آہن نواز شریف کے آہنی فیصلو ں کی بدولت ہے۔۔۔۔