28 مئی پاکستان کی سا لمیت اور بقا ء کا ضامن ہے،قاری زواربہادر

28 مئی پاکستان کی سا لمیت اور بقا ء کا ضامن ہے،قاری زواربہادر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مفکر اسلام علامہ قاری محمد ز وار بہادر نے جامع المرکز الاسلامی لاہور کینٹ میں ”یوم تکبیر“ کے حوالے سے ایک فکری نشست سے خطاب کیافکری نشست میں حافظ نصیر احمد نورانی،رشید احمد رضوی،مولانا سلیم اعوان،محمد ارشد مہر،قاری لیاقت علی رضوی، مولانا شبیر حسین فریدی،قاری اعجاز احمد نورانی،حافظ مستنصر نورانی اور دیگر نے شرکت کی۔علامہ قاری محمد زوار بہادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی ”یوم تکبیر“ کا دن پاکستان کی سا لمیت اور بقا ء کا ضامن ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول اکرم ؐ کے طفیل ایک غریب ملک وقوم کو ایٹمی قوت سے نوازا یہ ہم پر احسان عظیم ہے۔

اس عظیم کارنامے پر پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کے رفقاء اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے جس کی وجہ سے ہم پر دشمن کی بالادستی ہمیشہ کے لئے ختم ہوئی اور ہمارا سر بلند ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن بھارت ہمارے پڑوسیوں سے مل کر سازشوں کے جال بننے کی کوشش کر رہا ہے پاکستان کے دشمنوں اور افغانستان کو ساتھ ملا کر ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے ایسے میں پوری قوم کو دفاع وطن کے لئے سینہ سپر ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج قوم کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ ہر قسم کے چیلنج کے لئے تیار ہے ملک قوم کو اس وقت جو مسائل درپیش ہیں ان کے خلا ف مشترکہ جدوجہد کی جتنی ضرورت آج ہے شاہد پہلے کبھی نہ تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ سے بھارتی فوجوں اور غنڈوں نے کشمیری عوام کا لاک ڈاؤن کر رکھا ہے اشیاء خورد نوش اور ادویات کی کمی سے بچے، بوڑھے اور خواتین موت کو گلے لگا رہے ہیں اور بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کا بے دریغ قتل عام کررہی ہے مودی سرکار آئے روز ایل او سی پر بم باری کررہے نہتے پاکستانی کشمیریوں پر بم باری کرتا ہے اور جانی و مالی نقصان پہنچاتا ہے ایسے میں پاکستانی قوم اورحکمرانوں کو بھارت کو سبق سکھانے کے لئے منہ توڑ جواب دینا ہو گااور بغیر مزید وقت گزارے چینیز افواج کی طرح مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی افواج کو داخل کردینا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -