چڑیا گھر میں 3 شیروں کی پیدائش

چڑیا گھر میں 3 شیروں کی پیدائش

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سفاری چڑیا گھر میں گزشتہ روز 3 شیروں کی پیدائش ہو گئی۔اس سے قبل سفاری میں 23 افریقی شیر موجود تھے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے پیدائش کے چند گھنٹے بعد بچوں کو پنجرے سے نکال کر ویٹرنری ہسپتال منتقل کر دیاجہاں اب ان کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں بڑا کیا جائے گا۔اس سے قبل بھی چار شیروں کو 3 ماہ تک پال کر پنجروں میں چھوڑا جا چکا ہے تاکہ وہ اپنے ماحول کے مطابق نشوونما پا سکیں۔ بچوں کو ویٹرنری ہسپتال میں مخصوص درجہ حرارت میں رکھا جائے گا تاکہ انکی حالت سنبھل سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -