حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن،لوگ مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں، جواد احمد

حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن،لوگ مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں، جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے پاکستان تحریک انصاف کی گڈ گورنس کے دعوؤں کو عوام دشمن پالیساں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نتیجے میں عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے،کرونا اور ٹڈی دل سے ستائے لوگ اب ذخیرہ اندوز مافیاز اور مہنگائی کے ہاتھوں پس رہے ہیں جبکہ حکومت اور اپوزیشن صرف ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں دونوں کے پیش نظر عوامی مفاد نہیں بلکہ اپنی ترجیحات ہیں ان باتوں کا اظہار انھوں نے بزریعہ ویڈیو لنک ورکرز سے گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وباء اور لاک ڈاؤن نے مصنوعی مہنگائی کے طوفان کو جنم دیا ہے۔

جس کے باعث مافیاز اور ذخیرہ اندوزاوں نے آٹا،چینی،گھی اور سبزیوں کی قیمتوں میں 20سے 40فی صد اضافہ کردیا ہے اور حکومتی مانیٹرنگ ادارے ان مافیاز کے ہاتھوں بے بس نظر آرہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -