ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،شوکت ورک

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،شوکت ورک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ میں یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت ورک نے کی۔تقریب میں یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ چیف ایگزیکٹو شوکت ورک نے کہا کہ پاکستان کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ 28مئی کو دشمن کے مقابلے میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نا صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری مسلمہ امہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے بعد اب سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اپنی تمام زندگی رفاعی کاموں کے لئے وقف کر دی ہے۔
س وقت لاہور میں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال بڑا منصوبہ ہے۔ جہاں پر غریبوں کا مفت علاج معالجہ جاری ہے۔