مولانا عبید الرحمن ضیاء کی وفات سے خطابت کا روشن باب بند ہوگیا، علماء کرام

مولانا عبید الرحمن ضیاء کی وفات سے خطابت کا روشن باب بند ہوگیا، علماء کرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) ملک کے نامور خطیب اور جید عالم دین مولانا عبیدالرحمن ضیاء کی وفات پر انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، معاون خصوصی برائے امیر مرکزیہ مولانا قاری محمدبن سعید، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا عبیدالرحمن ضیاء کی وفات عالم اسلام اور بالخصوص پاکستان کیلئے بہت بڑا سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا مولانا عبید الرحمن ضیاء کی وفات سے خطابت کا ایک روشن باب بند ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبید الرحمن ضیاء کی زندگی نوجوان خطباء اور علماء کیلئے مشعل راہ ہے۔