ٹڈی دل کے حملے کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں،' نعمان لنگڑیال

ٹڈی دل کے حملے کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں،' نعمان لنگڑیال

  

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ٹڈی دل کے حملے کو روکنے اور اس کے تدارک کیلئے تمام اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں،پنجاب حکومت اوروفاقی حکومت کے متعلقہ محکمے مکمل رابطے میں ہیں اور موثر مشاورت کر کے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے حکومت چین سے بھی رہنمائی اور معاونت حاصل کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک ہنگامی اجلاس کے دوران متعلقہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی مکمل نگرانی کی جاری ہے اور ہر طرح کے وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

، جتنا صوبے کا کسان اور عوام فکر مند ہیں حکومت اس سے بڑھ کر فکر مند ہے اور ٹڈی دل کے حملے کو روکنے اوراس کے تدارک کیلئے تمام محکمے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا واضح اعلان ہے کہ ہم کسانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے شانہ بشانہ ہیں،انشا اللہ ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اور ہمیں اس مشکل سے نجات ملے گی۔ نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں سرویلنس کے ساتھ ساتھ معیاری سپرے کا عمل جاری ہے، متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے جو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان میں کسی طرح کی بھی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے کیونکہ یہ کسی ایک طبقے نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ہم نے اپنی فصلوں اور کسانوں کو نقصان سے محفوظ بناناہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -