بھارت کئی دہائیوں سے لاکھوں انسانوں کا خون پی چکا ہے

بھارت کئی دہائیوں سے لاکھوں انسانوں کا خون پی چکا ہے

  

لاہور (سٹی رپورٹر)کیمرہ مارکیٹ کے سیکرٹری اطلاعات رمیض شاہد نے کہا ہے کہ بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے مذہبی تعصب اور نسلی امتیاز کی بنیاد پر لاکھوں انسانوں کا خون پی چکا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم وستم، عبادتگاہیں جلانے، مکانات مسمار کرنے، املاک لوٹنے کے ہوش ربا واقعات انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا سخت ترین اور طویل ترین کرفیو لگا کر ظلم وبربریت کی شرمناک مثال قائم کررکھی ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے ہندوسامراج کی اس سفاکانہ سوچ کو لگام ڈالے ورنہ خطے کا امن اور استحکام تباہ ہوجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -